اشتیاق بیگ نے نازیہ حسن کو زہر دے کر قتل کیا، زوہیب حسن
سابق پاکستانی پاپ اسٹار نازیہ حسن نے بھائی اور پاپ اسٹار زوہیب حسن نے اہم انکشافات کردیئے، زوہیب حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نازیہ حسن کا قتل کیا گیا تھا، اور اس قتل کا الزام زوہیب حسن نے اپنی بہن نازیہ حسن کے سابق شوہر مرزا اشتیاق بیگ پر لگائے ہیں، زوہیب حسن کا کہنا تھا کہ نازیہ حسن نے نے اپنا آخری بیان ریکارڈ کرایا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کے شوہر نے انہیں چائے یا کھانے میں کچھ کھلایا ہے
زوہیب حسن کی طرف سے نازیہ حسن قتل کا الزام لگائے جانے پر اشتیاق بیگ نے بڑا سخت ردعمل دیا زوہیب حسن کے الزام لگانے والے بیان پر نازیہ حسن کے سابق شوہر مرزا اشتیاق بیگ کا کہنا ہے کہ دراصل زوہیب حسن ہمیشہ سے چاہتے تھے کہ نازیہ کی شادی کبھی بھی کسی سے نہ ہو۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اشتیاق بیگ نے کہا کہ زوہیب حسن کا گزر بسر نازیہ کی آمدن پر ہی تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ زوہیب حسن پر ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کریں گے

No comments:
Post a Comment