Antibiotics:
اینٹی بایوٹک ان ادویات کو کہتے ہیں جو بیکٹیریا کے خلاف استعمال ہوتی ہیں.
یہ دو قسم کی ہوتی ہیں.
نمبر 1، نیرو اسپیکٹرم
نمبر 2، وائید اسپیکٹرم
نیرواسپیکٹرم اینٹیبایوٹک وہ ہوتی ہیں جو کسی ایک قسم کے بیکٹیریا کے خلاف استعمال ہوتی ہے.
وائید اسپیکٹرم اینٹیبایوٹک وہ ہوتی ہیں جو دو، تین، چار، پانچ یا اس سے زائد بیکٹیریاز کے خلاف استعمال کی جاتی ہے.
(جاری ہے)
سوال: اینٹیبایوٹک کیسے استعمال کی جاتی ہے؟
جواب : کچھ اینٹیبایوٹک اورل یعنی منہ کے زریعے دی جاتی ہیں اور کچھ پرنٹرل یعنی ٹیکہ لگا کر دی جاتی ہیں ہیں.
سوال : اینٹیبایوٹک کام کیسے کرتی ہیں؟
جواب : جب ہم کسی بھی طریقے سے اینٹیبایوٹک لیتے ہیں تو وہ سب سے پہلے بیکٹیریا کے بائنڈنگ پروٹین پر حملہ کرتی ہیں اور انہیں اپنے قابو میں کر لیتی ہیں پھر انہی کے زریعے بیکٹیریاز کی سیل وال لیئر بریک کروا دیتی ہیں یعنی سیل وال لیئر کو توڑوا دیتی ہیں.
سوال : بائنڈنگ پروٹین کیا اور کہاں ہوتے ہیں؟
جواب: بائنڈنگ پروٹین بیکٹیریاز کے اندر موجود ہوتے ہیں. اور یہ وہ پروٹین ہوتے ہیں جو سیل وال لیئر کی انجری کے بعد ان کی مرمت کرتے ہیں. اسی لیے اینٹیبایوٹک سب سے پہلے بائنڈنگ پروٹین پر حملہ کرتے ہیں تاکہ بائنڈنگ پروٹین سیل وال کی مرمت نہ کر سکے.
سوال : کیا اینٹیبایوٹک کے سائیڈ ایفیکٹ بھی ہوتے ہیں؟
جواب: جی ہاں، کچھ اینٹیبایوٹک کے سائیڈ ایفیکٹ بھی ہوتے ہیں اور ان میں سے دو مندرجہ ذیل ہیں.
، نیفرائییٹس، یعنی گردوں میں موجود نیفرونس کی سوجن
میننجائیٹس، یعنی مین جس لیئر کی سوجن.
امید ہے کے اس پوسٹ سے آپ کے علم میں اضافہ ہوا ہو گا.
میں کراچی یونیورسٹی کا طالب علم ہوں. اور میں ڈاکٹر آف فارمیسی کر رہا ہوں.
کل مجھے اینٹیبایوٹک کے بارے میں پرھنے کا اتفاق ہوا تو مجھے یہ ٹاپک کافی دلچسپ لگا اس وجہ سے میں نے سوچا کہ کیوں نہ یہ میں آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کروں.
امید ہے آپ کو یہ میری کاوش پسند آئی ہوگی.
اگر اس میں کوئی غلطی ہو یا بہتری کی گنجائش ہو تو کمنٹس کر کے ضرور بتائیے گا.
اگر آپ کو یہ پوسٹ اچھی لگی ہو تو اس کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کر دیجیے گا. ختم شدہ
اللہ حافظ
No comments:
Post a Comment