Hey there, We are Express Alert! We are trying to provide you the Latest Update, Educational News, Online quizzes, Stats, Jobs Alert, Finance Situations & interesting Stories.

 پاکستان کا پہلا فری آئی ٹی سٹی | JDC Pakistan
 
پاکستان کا پہلا فری آئی ٹی سٹی | JDC Pakistan
 چند روز قبل جے ڈی سی پاکستان کی طرف سے سوشل میڈیا پر پاکستان کا پہلا فری آئی ٹی کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا 
تفصیلات کے مطابق پاکستان کا پہلا فری آئی ٹی سٹی کا  قیام نارتھ ناظم آباد 5 اسٹار چورنگی کے نزدیک کیا جائے گا
 اس پروگرام کا مقصد صرف یہ ہے کہ کراچی کے بے روزگار افراد کو لاکھوں روپےکے کورسز بلکل مفت سکھائے جائیں گے تاکہ بے روزگار افراد گھر بیٹھے ہزاروں ڈالر کی کمائی کرسکیں گے 
ان تمام کورسز کے ساتھ ساتھ انگلش زبان کا بھی فری کورس کرایا جائے گا تاکہ کورسز مکمل کرنے کے بعد وہ افراد سوشل میڈیا اور دوسرے آنلائن پلیٹ فارم  پر اپنے کسٹمرز کے ساتھ انگلش زبان میں آسانی سے بات چیت کر سکیں
اس پروگرام کے پہلے مرحلے میں 4500 افراد کو یہ فری کورسز سکھائے جائیں گے
 اس پروگرام کا ٹارگٹ سالانہ تیس ہزار افراد کو فری کورس سکھانے کا ہے، تاکہ پاکستان سے بے روزگاری کو ختم کیا جا سکے
 ان تمام کورسز کا دورانیہ ایک سے دو ماہ کے درمیان کا ہوگا
یہ کورسز تمام عمر کے افراد، بچوں، بڑوں، مرد اور عورتوں کے لیئے ہوں گے
 
فری آئی ٹی سٹی کے فارم کب اور کہاں سے ملیں گے اور کہاں جمع کرانے ہوں گے؟
فری آئی ٹی سٹی کے فارم 3جولائی کو جے ڈی سی کے فیس بک پیج سے آن لائن حاصل کرنے کے بعد فل کر کے لیوپارڈ کورئیر کراچی کی کسی بھی برانچ میں بغیر کسی چارجز کے جمع کرائے جا سکیں گے
 فارم صرف 7جولائی سے پہلے تک جمع کروا سکتے ہیں

اور جے ڈی سی پاکستان کے ظفر بھائی کا ایک جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ اگر باقی صوبوں کی حکومت بھی ہم سے رابطہ کرے گی تو وہاں بھی ہم فری آئی ٹی سٹی کا قیام کرے گا
 

1 comment: